ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / احمد آباد میں شروع ہوا توگڑیا کاغیر معینہ اپواس

احمد آباد میں شروع ہوا توگڑیا کاغیر معینہ اپواس

Wed, 18 Apr 2018 00:19:07    S.O. News Service

احمد آباد،17؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وی ایچ پی کے سابق رہنما پروین توگڑیا نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر سمیت اپنے مطالبات کو لے کر آج یہاں غیر معینہ اپواس شروع کیا۔ہندووادی لیڈر نے پالدی علاقے میں صوبہ وی ایچ پی ہیڈ کوارٹر کے باہر دوپہر 12 بجے کے بعد کچھ ہندو سنتوں اور حامیوں کے ساتھ اپواس شروع کیا۔انہوں نے تنظیم کے اہم انتخابات میں اپنے امیدوار راگھو ریڈی کے ہار جانے کے بعد گزشتہ ہفتے وی ایچ پی کے بین الاقوامی ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔توگڑیا نے پہلے کہا تھا کہ ان کی بھوک ہڑتال کا مقصد ہندوؤں کو کامیاب کرنا اور ان کے مطالبات کی طرف متوجہ کرنا ہوگا۔ان مطالبات میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر، گؤذبح پر ملک بھر میں پابندی، یکساں سول کوٹ نافذ کرنا اور بے گھر کشمیری پنڈتوں کو گھردینا شامل ہیں۔ سرجن سے تیز طرار لیڈر بنے توگڑیا نے وی ایچ پی چھوڑنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ بولا۔اس سے پہلے توگڑیا کو جی ایم ڈی سی میدان پر اپواس پر بیٹھنا تھا لیکن پولیس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد وی ایچ پی ہیڈکوارٹرکے باہر اپواس شروع کیا گیا۔وی ایچ پی کے سابق شہر صدر راجو پٹیل نے کہاکہ پولیس نے ہمیں جی ایم ڈی سی میدان پر بیٹھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اسی لیے ہمیں مقام تبدیل کرنا پڑا۔ہماچل پردیش کے سابق گورنر وی ایس کوکجے گزشتہ ہفتے کے روز توگڑیا کے امیدوار ریڈی کو ہرا کر وی ایچ پی کے بین الاقوامی صدر بنے تھے جس کے بعد توگڑیا نے استعفی دے دیا تھا۔گجرات سے تعلق رکھنے والے اور آر ایس ایس کے کارکن کے طور پر متعارف کرانے والے مودی اور توگڑیا کے درمیان گزشتہ دہائی میں کھائی گہری ہوئی ہے۔کچھ وقت پہلے توگڑیا نے ایک سنسنی خیز دعوی کیا تھا کہ راجستھان پولیس کی ٹیم یہاں انہیں اغوا کرنے آئی تھی اور انہیں ڈرہے کہ انہیں فرضی انکاؤنٹر میں مارا جا سکتا ہے۔مودی کے وزیر اعظم بننے سے پہلے ان کے اور گجرات کے سابق وزیر اعلی کیشو بھائی پٹیل کے درمیان ریاستی بی جے پی کے اندر رشہ کشی کے دوران ایسا مانا جاتا ہے کہ توگڑیا نے پٹیل کی حمایت کی تھی۔سابق وی ایچ پی لیڈر پٹیل کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔توگڑیا نے حال ہی میں پاٹیدار کوٹہ تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل سے ملاقات کی تھی جنہوں نے 2017 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف تشہیرکی تھی۔


Share: